ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی 20 کانفرنس میں شام کی خانہ جنگی پر گفتگو

جی 20 کانفرنس میں شام کی خانہ جنگی پر گفتگو

Sat, 18 Feb 2017 12:38:53    S.O. News Service

برلن،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شامی خانہ جنگی کا موضوع مرکزی اہمیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ جرمن شہر بون میں گزشتہ روز شروع ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس آج اختتام پذیر ہو رگئی۔ سفارتکاروں کی کوشش ہے کہ جنیوا میں شامی تنازعے کے حل کی کوششوں کی خاطر ہونے والی کانفرنس کی ابتدائی تیاری کر لی جائے۔ اس دوران جرمنی اور فرانس نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں قیام امن کی خاطر زیادہ فعال کردار ادا کرے۔ گزشتہ روز اس کانفرنس میں افریقہ اور مشرقی یوکرائن کے علاوہ کئی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


Share: